August 05, 2020

اترپردیش میں روڈی شیٹر گینگ نے -8 پولیس ملازمین کو ہلاک کردیا

اترپردیش میں روڈی شیٹر گینگ نے -8 پولیس ملازمین کو ہلاک کردیا

لکھنؤ -3 جون ( اردو لیکس) اترپردیش کے کانپور میں روڈی شیٹر گینگ کے ساتھ پیش آئے انکائونٹر میں 8 پولیس ملازمین بشمول ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس ،ہلاک ہوگئے۔ یہ انکاؤنٹر اس وقت ہوا جب پولیس ٹیم جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب درمیانی شب چوغی پور تھانے کے تحت واقع ڈیکرو گاؤں میں 60 مجرمانہ مقدمات کا سامنا کرنے والا روڈی شیٹر وکاس دوبے کی گرفتاری کے لئے پہنچی تھی پولیس کی ٹیم مجرم کے ٹھکانے تک پہنچنے ہی والی تھی کہ عمارت کی چھت سے ان پر گولیاں برسا دی گئیں، جس سے ڈپٹی ایس پی دیویندر مشرا ، تین سب انسپکٹر اور چار کانسٹیبل ہلاک ہوگئے ۔جبکہ وکاس دوبے گینگ کے دو افراد بھی مارے گئے ۔چیف منسٹر یوگی نے انکائونٹر میں ہلاک پولیس ملازمین کو خراج پیش کیا ۔

Post source : Urduleaks