August 05, 2020

ہندوستان کی ایک اور فارما کمپنی نے بھی تیار کرلی کورونا ویکسین

ہندوستان کی ایک اور فارما کمپنی نے بھی تیار کرلی کورونا ویکسین

حیدرآباد -3 جولائی ( اردو لیکس) گجرات کی فارما کمپنی زائڈس کاڈیلہ نے بھی کورونا وائرس کا ویکسین تیار کرلیا ہے اور آیندہ ماہ جولائی سے اس ویکسین کا انسانوں پر تجربہ شروع کردیا جائے گا ۔ڈرگ کنٹرولر جنرل آف انڈیا نے زائڈس کاڈیلہ کو انسانوں پر تجربہ کرنے کی اجازت دے دی ہے ڈرگ کنٹرول نے دو مرحلے میں کلینکل ٹرائل منعقد کرنے کی اجازت دی ہے اس کمپنی نے اب تک جانوروں پر اپنے ویکسین کا کامیاب تجربہ کیا ہے زائڈس کاڈیلہ ہندوستان کی دوسری کمپنی ہے جس کو ڈرگ کنٹرول نے انسانوں پر ویکسین کا تجربہ کرنے کی اجازت دی ہے چند روز قبل ہی حیدرآباد کی بھارت بائیو ٹیک فارما کو ڈرگ کنٹرول نے انسانوں پر ویکسین کا تجربہ کرنے کی اجازت دی تھی اور اس کمپنی کا ویکسین 15 اگست تک مارکیٹ میں آنے والا ہے 

Post source : Urduleaks