August 05, 2020

نیٹ اور جے ای ای امتحان کی تاریخ کا اعلان

نیٹ اور جے ای ای امتحان کی تاریخ کا اعلان

 

نئی دہلی -3 جولائی ( اردو لیکس) مرکزی حکومت نے نیٹ امتحان کی نئی تاریخ کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق 13 ستمبر کو نیٹ امتحان ہوگا ۔کورونا وائرس کے پیش نظر نیٹ کو ملتوی کردیا ہے جو 3 مئی کو منعقد ہونے والا تھا ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے پیش نظر تمام امتحانات ملتوی کردیئے جا رہے ہیں ۔گزشتہ چند سال سے مرکزی حکومت میڈیسن میں داخلوں کے لئے قومی سطح پر نیشنل ایلجیبلٹی ٹیسٹ ( نیٹ) منعقد کررہی ہے اسی طرح مرکز نے جے ای ای مینس امتحان کو یکم تا 6 ستمبر اور جے ای ای ایڈوانسڈ امتحان کو 27 ستمبر کو منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے 

 

 

Post source : Urduleaks