August 04, 2020

تاریخی چارمینار اورگولکنڈہ سیاحوں کیلئے کھول دیا جائے گا

تاریخی چارمینار اورگولکنڈہ سیاحوں کیلئے کھول دیا جائے گا

حیدرآباد 4 جولائی (اردولیکس) شہرحیدرآباد کے تاریخی مقامات چارمیناراورگولکنڈہ کو اس مہینہ کی 6 تاریخ سے دوبارہ سیاحوں کیلئے کھول دیا جائے گا۔ کورونا وائرس کی وباء کے پیش نظرپچھلے 3 ماہ سے ان سیاحتی مقامات پرسیاحوں پرروک لگادی گئی تھی۔ زرائع کے مطابق محکمہ آثارقدیمہ نے ان مقامات کو دوبارہ سیاحوں کیلئے کھولنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ البتہ روزانہ صرف 2 ہزارسیاحوں کو داخلہ کی اجازت رہے گی ٹکٹس آن لائن فروخت کئے جائینگے۔ ان تاریخی مقامات کا دورہ کرنے والے سیاحوں کیلئے لازمی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیرپرعمل کریں اورماسک لگائیں۔

Post source : urduleaks