August 04, 2020

عادل آباد میں 1280 طلبہ کیلئے 12 لاکھ 80 ہزار روپئے کی اسکالرشپ جاری

عادل آباد میں 1280 طلبہ کیلئے 12 لاکھ 80 ہزار روپئے کی اسکالرشپ جاری

عادل آباد4-جولائی(خضر یافعی)عادل آباد چیاریٹیبل ٹرسٹ کے تحت مرکزی حکومت کی اسکیم اول کلاس تا دہم کلاس کے اقلیتی طلبہ کو سالانہ 1 ہزار روپئے اسکالرشپ کیلئے مفت آن لائن سہولت فراہم کرتے ہوئے 1280 طلبہ کو 12 لاکھ 80 ہزار روپئے جاری کئے گئے۔ان خیالات کا اظہار رکن اسمبلی جوگورامنا نے اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ تقریب کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کیا۔جوگورامنا نے ٹرسٹ کے ذمہ داران یونس اکبانی؛سید یعقوب علی کی خدمات کی ستائش بھی کی۔جوگورامنا نے کہاکہ مرکزی حکومت کیجانب سے اقلیتی طلبہ کیلئے متعارف کردہ اسکیم سالانہ ایک ہزار روپئے فراہم کئے جارہے ہیں اس اسکیم سے استفادہ کیلئے عادل آباد چیاریٹیبل ٹرسٹ کے صدر یونس اکبانی نے خانگی آن لائن سنٹر سے ربط کرتے ہوئے 1280 طلبہ کو مفت اسکالرشپ میں سہولت فراہم کی ہے اور آن لائن کا خرچ خود اپنے ذاتی صرفہ سے کیا۔جسکی جتنی ستائش کیجائے کم ہے۔اس موقع پر رکن اسمبلی کے ہاتھوں ٹرسٹ کیجانب سے آن لائن خدمت انجام دینے والوں کو 35 ہزار کا چیک دیا گیا۔اس موقع پر یونس اکبانی نے بھی میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ٹرسٹ کے تحت مختلف رفاہی خدمات انجام دئے جارہے ہیں۔مرکزی حکومت کی اسکیم اسکالرشپ سے باآسانی استفادہ کیلئے بہترین اقدامات کئے جارہے ہیں۔ابتک 1280 سے زائد طلبہ کیلئے اسکلرشپ کی سہولت فراہم کی گئی۔اور آئندہ بھی کیجائےگی۔انہوں نے اولیائے طلبہ اور اسکول کے اساتذہ سے اپیل کی ہے کہ وہ بچوں کی تعلیم کیلئے پریشان نا ہوں بلکہ عادل آباد ٹرسٹ سے رجوع ہوں ان کے مسائل کی یکسوئی کیجائےگی۔یونس اکبانی نے بینک کے عہدیداران کو بھی آگے بڑھ کر اسکلرشپ کی سہولت کیلئے اہم کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔اس موقع پر ٹرسٹ کے ذمہ داران سید یعقوب؛میونسپل وائیس چیرمین ظہیررمضانی؛سراج قادری؛محمد ظہور الدین؛مبشر علی؛مولوی عبدالعظیم؛حافظ فیصل اور دوسرے موجود تھے۔

Post source : urduleaks