August 14, 2020

کورونا کا خوف۔ ماں، بیٹے کو گاوں میں داخل ہونے سے روک دیا گیا

کورونا کا خوف۔ ماں، بیٹے کو گاوں میں داخل ہونے سے روک دیا گیا

کاماریڈی 4 جولائی (اردولیکس) ریاست تلنگانہ ضلع کاماریڈی، بھکنورمنڈل کے موضع جنگم پلی میں کورونا کے شبہ میں ماں بیٹے کو گاوں والوں نے داخل ہونے سے روک دیا۔ ان دونوں کوگاوں کے مضافات میں واقع ایک اسکول میں رہنے کا حکم دیا گیا۔ سدھا نامی خاتون کی بیٹی کی زچگی ہوئی جس کے بعد زچہ اوربچہ کے کورونا سے متاثرہونے کا پتہ چلا تھا۔ خاتون اپنے بیٹے راکیش کے ہمراہ بیٹی کے پاس گئی ہوئی تھی اسی بات کو لے کرماں بیٹے پرکورونا سے متاثرہونے کا شبہ کرتے ہوئے انھیں گاوں میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ پچھلے تین دنوں سے ماں بیٹا گاوں کے بس اسٹانڈ میں ہیں۔ انھوں نے سیفلی ویڈیوبنایا اورسوشیل میڈیا پرپوسٹ کیا۔ ماں بیٹے کا کہنا ہے کہ وہ ہوم کورنٹائن میں رہنے کیلئے تیارہیں لیکن گاوں والے ماننے سے انکارکررہے ہیں۔

Post source : urduelaks