August 14, 2020

گاندھی اسپتال میں فرش پر پڑے کورونا کے مریض! ویڈیو وایرل

گاندھی اسپتال میں فرش پر پڑے  کورونا کے مریض! ویڈیو وایرل
حیدرآباد 4 جولائی (اردولیکس)  شہر حیدرآباد کا گاندھی اسپتال جہاں کورونا کے مریضوں کا علاج کیاجارہا ہے۔  اساسپتال میں مریضوں کے علاج میں لاپرواہی کا ایک ویڈیو سامنے آیا۔یہ ویڈیو تیزی سے سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر وائرل ہوگیا۔اس مختصر34سکنڈ کے ویڈیو میں دکھایاگیا ہے کہ کورونا سے متاثر دو مریض فرش پر پڑے ہوئے ہیں۔یہ ویڈیو اسپتال کے کوویڈ وارڈ کی ہے جس میں اٹنڈر کی بھی سہولت نہیں ہے۔اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ان مریضوں کی کوئی مدد کے لئے بھی نہیں آرہا ہے۔کورونا کے 60مریضوں کے لئے صرف چار ہی وارڈ بوائے کی سہولت دستیاب ہے۔

Post source : Urduleaks