August 05, 2020

آندھراپردیش میں کورونا سے 12 افراد کی موت

آندھراپردیش میں کورونا سے 12 افراد کی موت

حیدرآباد 4 جولائی (اردولیکس) آندھراپردیش میں کورونا وائرس کے معاملات میں تیزی سے اضافہ ہوتاجارہا ہے۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 765معاملات اس وبا سے متاثر پائے گئے۔۔ان نئے معاملات میں دیگر ممالک سے واپس آئے 6اور دیگر ریاستوں کے 32افراد شامل ہیں۔نئے معاملات کی تعداد کے لحاظ سے سب سے سرفہرست ضلع اننت پور ہے جہاں 127نئے معاملات گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران درج کئے گئے۔دوسرے نمبر پر 118معاملات کے ساتھ ضلع کرنول ہے۔سب سے کم صفر معاملات گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ضلع سریکاکلم میں درج کئے گئے ہیں۔اب تک بہ حیثیت مجموعی سب سے زیادہ معاملات کے لحاظ سے ضلع کرنول رہا ہے جہاں اب تک 2354معاملات درج کئے گئے جبکہ سب سے کم معاملات 93معاملات سریکاکلم ضلع میں بہ حیثیت مجموعی درج کئے گئے۔ ریاست بھر میں 6437افراد روبہ صحت ہوئے ہیں جن کو گھر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ان میں سب سے زیادہ روبہ صحت ہونے والے افراد ضلع کرنول کی ہے جہاں 1147افراد روبہ صحت ہوئے ہیں۔سب سے کم 33افراد سریکاکلم ضلع میں روبہ صحت ہوئے ہیں۔اس ضلع میں متاثرین کی تعداد بھی کافی کم ہے۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ریاست میں کورونا سے 12اموات ہوئی ہیں۔

Post source : urduleaks