August 05, 2020

امریکہ کے مقابلہ تلنگانہ،کورونا کے معاملہ میں بہتر: ڈائرکٹرمحکمہ صحت

امریکہ کے مقابلہ تلنگانہ،کورونا کے معاملہ میں بہتر: ڈائرکٹرمحکمہ صحت

حیدرآباد 4 جولائی (اردولیکس) ڈائرکٹر محکمہ صحت عامہ تلنگانہ رمیش ریڈی نے کہا ہے کہ ان کے محکمہ نے کورونا کے کوئی اعداد وشمار مخفی نہیں رکھے ہیں۔امریکہ کے مقابلہ تلنگانہ،کورونا کے معاملہ میں بہتر ہے۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ میں اب تک 50ہزار کورونا کے معائنے کئے گئے۔ہر دن پرائیویٹ لیبس میں 8000معائنوں کی گنجائش ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ پرائیویٹ لیبس اپنی گنجائش سے دوگنے معائنے کررہے ہیں جس کے نتیجہ میں نتائج غلط بھی ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کوویڈ+وی ای معاملات کوگاندھی اسپتال سے رجوع کیاجارہا ہے۔کورونا میں تقریبا50فیصد افراد روبہ صحت ہورہے ہیں جن کو گھر جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔

Post source : urduleaks