August 05, 2020

حیدرآباد ڈینجرزون میں ہے: کشن ریڈی

حیدرآباد ڈینجرزون میں ہے: کشن ریڈی

دہلی 4 جولائی (اردولیکس) مرکزی مملکتی وزیرداخلہ جی کشن ریڈی نے کہا ہے کہ دہلی، ممبئی اورچینائی کی طرح حیدرآباد بھی ڈینجرزون میں ہے۔ انھوں نے کہا کہ سکریٹریٹ کی قدیم عمارت کوکویڈ 19 کے ہاسپٹل میں تبدیل کیا جائے۔ انھوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے تلنگانہ حکومت کو کورونا ٹیسٹس کے معاملہ میں لاپرواہی کا رویہ ترک کردینے کا مشورہ دیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ مرکز کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ تلنگانہ میں بیڈس نہ ہونے کی وجہہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

Post source : urduleaks