
محبوب آباد 4 جولائی (اردولیکس) ریاست تلنگانہ کےضلع محبوب آباد میں 4 کم عمربچے تیراکی کے دوران غرق ہوگئے۔ یہ واقعہ شنیگاپورمنڈل کے بوڑا تانڈہ میں واقع تومل تالاب میں پیش آیا۔ مرنے والے بچوں کی شناخت لوکیش، راکیش، دنیش اورجگن کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ غوطہ خوروں کی مدد سے نعشوں کو تالاب سے نکالا گیا۔