August 05, 2020

آج اتوار کو چاند گہن، لیکن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آج اتوار کو چاند گہن، لیکن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حیدرآباد -5 جولائی( اردو لیکس) جاریہ سال کا تیسرا چاند گہن آج اتوار5 جولائی کو صبح 8 بجکر 34 منٹ 5 سکینڈ پر شروع ہوگا، اس کا درمیانی وقت 10 بجے کا ہے اور اس کا اختتام 11 بجکر 35 منٹ پانچ سیکنڈ پر ہوگا۔ چاند گہن کا نظارہ یورپی ممالک، امریکہ، افریقہ اور انٹارکٹیکہ کے خطوں میں کیا جاسکے گا، تاہم ہندوستانی شہری چاند گہن نہیں دیکھ سکیں گے۔علمِ فلکیات کے ماہرین کے مطابق چاند گرہن اُس وقت ہوتا ہے جب زمین چاند اور سورج کے درمیان میں آجاتی ہے اور زمین پر رہنے والے افراد زمین کا سایہ چاند پر دیکھ سکتے ہیں۔زمین کے سائے کے باعث چاند تک سورج کی روشنی نہیں پہنچتی اور جس حصے تک یہ روشنی نہ پہنچے وہ مدھم یا کالا پڑ جاتا ہے جسے چاند گہن کا نام دیا جاتا ہے۔چاند گرہن 5 جولائی کو ہندوستان میں نظر نہیں آئے گا۔سرکاری جیوا جی آبزرویٹری کے چیرمین راجندر پرکاش گپتا نے بتایا کہ 5 جولائی کو ہندوستان میں چاند گرہن نظر نہیں آئے گا ۔

Post source : Urduleaks