August 14, 2020

کورونا ہوجانے کا خوف۔ ایک شخص نے حسین ساگرمیں لگادی چھلانگ

کورونا ہوجانے کا خوف۔ ایک شخص نے حسین ساگرمیں لگادی چھلانگ

حیدرآباد 5 جولائی (اردولیکس) کورونا کے مشتبہ مریض نے حیدرآباد کے حسین ساگرمیں چھلانگ لگا کرخودکشی کرلی۔ تاخیرسے ملی اطلاعات کے مطابق 34 سالہ پلٹو پان کا تعلق مغربی بنگال سے تھا ، وہ شہرکے دودھ باولی علاقہ میں مقیم تھا۔ پچھلے دس دنوں سے وہ شدید بخار، سردی کی شکایت سے متاثرتھا اورسانس لینے میں تکلیف ہورہی تھی۔ دو روز قبل وہ ایک خانگی ہاسپٹل سے رجوع ہوا جہاں معائنہ کے بعد اسے گاندھی ہاسپٹل جانے کا مشورہ دیا گیا۔ اس نے اپنے دوست شری رام کو فون کرکے بلایا اوراسے تفصیالت بتائی۔۔ بعد ازاں وہ دونوں حسین ساگرپہنچے جس کے بعد لیپاکشی کے قریب پلٹو پان نے پانی میں چھلانگ لگادی۔ نعش آج صبح تک بھی نہیں ملی پولیس غوطہ خوروں کی مدد سے نعش کو تلاش کرنے کے کام میں مصروف ہے۔

Post source : urduleaks