August 04, 2020

خاتون سب انسپکٹر کی جانب سے 35 لاکھ روپے رشوت کا مطالبہ

خاتون سب انسپکٹر کی جانب سے 35 لاکھ روپے رشوت کا مطالبہ

احمد آباد -6 جولائی ( اردو لیکس)  گجرات میں ایک خاتون پولیس سب انسپکٹر 35 لاکھ روپے رشوت کا مطالبہ کرنے پر گرفتار کرلی گئی ۔سب انسپکٹر نے رشوت کا یہ مطالبہ عصمت ریزی کے ملزم کو کلین چٹ دینے کے لئے اس کے بھائی سے کیا تھا تفصیلات کے مطابق احمد آباد کے ماڈیلا پولیس اسٹیشن کی انچارج سب انسپکٹر شویتا جڈیجا کو ایک کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر کنال شاہ کے خلاف عائد عصمت ریزی کے الزام کی تحقیقات کرنے کی ذمداری سونپی گئی تھی کنال شاہ کے خلاف اس کی ہی کمپنی میں کام کرنے والی دو خواتین نے عصمت ریزی کا الزام لگاتے ہوئے پولیس میں شکایت درج کروائی تھی بتایا گیا ہے کہ سب انسپکٹر شویتا نے ملزم کے بھائی سے اس کیس کو ختم کرنے اور کنال شاہ کو کلین چٹ دینے کے لئے 35 لاکھ روپے رشوت کا مطالبہ کیا ۔لیکن ملزم کے بھائی نے 20 لاکھ روپے دینے سے اتفاق کرتے ہوئے 20 لاکھ روپے ادا کردئیے ۔اس کے باوجود خاتون سب انسپکٹر مزید 15 لاکھ روپے کا مطالبہ کرتے ہوئے ملزم کے بھائی کو پریشان کررہی تھی شویتا جڈیجا کی ہراسانی سے تنگ آکر  ملزم کنال شاہ کے بھائی نے سب انسپکٹر کے خلاف اعلیٰ پولیس  عہدیداروں سے شکایت کی ۔
 اور عہدیداروں نے ملزم کے بھائی کرائم برانچ میں سب انسپکٹر شویتا کے خلاف رشوت ستانی کے تحت مقدمہ درج کروانے کا مشورہ دیا ۔ کرائم برانچ کی ٹیم نے پورے معاملے کی تحقیقات کرکے شیوتا جڈیجا کے خلاف شکایت درج کرلی۔ اور گرفتار بھی کرلیا ۔

Post source : Urduleaks