August 04, 2020

سری رام ساگر پراجکٹ کی سطح آب میں اضافہ

سری رام ساگر پراجکٹ کی سطح آب میں اضافہ
Photo Credit To file

نظام آباد 6 جولائی (اردولیکس) تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے سری رام ساگرپروجیکٹ میں پانی کے بہاو میں اضافہ درج کیاگیاجس کے بعد پروجیکٹ کی سطح آب میں اضافہ ہوا۔اس کی مکمل سطح آب 1091فیٹ ہے تاہم اس کی موجودہ سطح آب 1071فیٹ درج کی گئی۔اس پروجیکٹ میں پانی کے بہاو کے بعد 5621کیوزک پانی کا بہاو دیکھاگیا۔مہاراشٹر کے بابلی پروجیکٹ کے دروازے کھولنے کے بعد سری رام ساگر پروجیکٹ میں پانی کا زائد بہاو درج کیاجارہا ہے۔

Post source : urduleaks