August 04, 2020

ہندوستان میں کورونا وائرس کے تقریباً 7 لاکھ کیسس

ہندوستان میں کورونا وائرس کے تقریباً 7 لاکھ کیسس

حیدرآباد -6 جولائی (اردو لیکس)  ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 24،248 نئے کیسس درج ہوئے ہیں جس کے بعد ہندوستان بھر میں کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد 6،97،413 ہوگئی ہے۔ اور کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 19،693 ہوگئی ہے۔ موذی مرض سے صحت مند ہونے والوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، 15،350 مریض صحت مند ہوگئے ہیں ، جنہیں ملاکر اب تک کُل 4،24،433 افراد اس بیماری سے ٹھیک ہوچکے ہیں۔ ملک میں اس وقت کورونا  کے 2،53،287  مریض زیر علاج ہیں۔

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ریاست مہاراشٹرا ہے جہاں متاثرین کی کی تعداد 2،06،619 ہوگئی اور مرنے والوں کی تعداد 8822 ہوگئی ہے۔ تمل ناڈو جو انفیکشن کے معاملے میں دوسرے نمبر پر ہے ، متاثرہ افراد کی تعداد   1،11،115 ہوگئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1510 ہوگئی ہے۔ 

Post source : Urduleaks