August 04, 2020

کرونا سے متاثرصحافی نے ہاسپٹل سے چھلانگ لگادی

کرونا سے متاثرصحافی نے ہاسپٹل سے چھلانگ لگادی
Photo Credit To file

نئی دہلی 6 جولائی (اردولیکس) دہلی میں واقع آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس) کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگا کر ایک صحافی نےخودکشی کرلی، مہلوک کی شناخت ترون سسودیا کے طور پر کی گئی ہے۔جنوبی مغربی ضلع کے ڈپٹی کمشنر پولیس دیویندر آریا نے بتایا کہ بھجن پورہ سے تعلق رکھنے والے ترون سسودیا (37) کو 24 جون کو ایمس ٹروما سنٹر کی چوتھی منزل پر کووڈ۔ 19 وارڈ میں داخل کیا گیا تھا۔ آج دو پہر انھوں نے چوتھی منزل سے چھلانگ لگادی جس کے نتیجہ میں ان کی موت ہوگئی۔

Post source : urduleaks