August 04, 2020

حیدرآباد کے بیگم بازار کا از خود لاک ڈاون ختم، دکانیں کھل گئیں

حیدرآباد کے بیگم بازار کا از خود لاک ڈاون ختم، دکانیں کھل گئیں

حیدرآباد 6 جولائی (اردولیکس)حیدرآباد کے بیگم بازار کمرشیل مارکٹ کے تاجرین نے اپنے طور پر نافذ کردہ ایک ہفتہ کے لاک ڈاؤن کے بعد آج سے اپنی دکانات کھول دیں۔ دکانات کو کھولنے کا مقصد عوام کو ضروری اشیاء کی خریداری کے لئے سہولت پہنچانا ہے۔ان دکانات کو بند کرنے کا مقصد عوام بالخصوص تاجروں اور سیلس منس کو اس عرصہ تک کے لئے خود کو الگ تھلگ رکھنے کو یقینی بنانا تھا۔ اگر کسی میں اس کی علامات پائی جائیں تو اُن سے خواہش کی جائے گی کہ وہ مارکٹ سے دور رہیں اور علاج سے استفادہ کریں۔ چند دن بعد ایک مرتبہ پھر اجلاس منعقد کیا جائے گا اور اس بات پر غور کیا جائے گا کہ آیا دوبارہ مارکٹ کو بند کرنے کی ضرورت ہے۔ آج سے مارکٹ 9 بجے دن تا 4 بجے شام کام کرے گی۔ اسی دوران شہر کے دیگر مارکٹس ترپ بازار‘ سدی عنبر بازار‘ پتھرگٹی‘ جرنل بازار اور ریجمنٹل بازار بھی کھل گئے۔

Post source : urduleaks