August 04, 2020

زائد برقی بلس کے خلاف تلنگانہ کانگریس کا دھرنا

زائد برقی بلس کے خلاف تلنگانہ کانگریس کا دھرنا

حیدرآباد -6 جولائی( اردو لیکس)  تلنگانہ کانگریس کی جانب سے حیدرآباد میں زائد برقی بلس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔پی سی سی صدر اتم کمار ریڈی، محمد علی شبیر، انجن کمار یادو اور دوسروں نے خیرت آباد کے دیودت سدھا پر دھرنا دیا ۔اتم کمار ریڈی نے کہا کہ لاک ڈاون کے دوران ریاستی حکومت نے عوام پر زائد برقی بلس جاری کئے ہیں ہر خاندان کو دو تا چار گنا زیادہ برقی بل وصول ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ غریبوں کی برقی بلس معاف کرنے اور متوسط طبقہ کے بلس میں کمی لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے آج ریاست بھر میں احتجاج کیا گیا  ۔سیاہ پرچم اور سیاہ بیاچس کے ساتھ احتجاج کیا گیا ۔اتم کمار ریڈی نے تمام سفید راشن کارڈ رکھنے والے خاندان کے لاک ڈاؤن کے دو ماہ کے برقی بلس کو معاف کرنے کا مطالبہ کیا اور برقی بلس کی اجرائی میں استعمال کئے جانے والے نان ٹیلی اسکوپک طریقہ کو ختم کرتے ہوئے ٹیلی اسکوپک طریقہ کار کو اپنانے کا مطالبہ کیا۔تاکہ متوسط طبقہ کے افراد کے بلس میں 50 فیصد تک کمی لائی جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ ہر اسمبلی حلقہ اور ضلع ہیڈکوارٹر پر برقی آفس کے سامنے برقی بلس کے خلاف مظاہرے کئے گئے ۔

Post source : Urduleaks