August 14, 2020

کورونا وائرس کا پہلا دیسی ٹیکہ،حیدرآباد میں انسانوں پر تجربہ کا آغاز

کورونا وائرس کا پہلا دیسی ٹیکہ،حیدرآباد میں انسانوں پر تجربہ کا آغاز

حیدرآباد 7 جولائی (اردولیکس) شہر حیدرآباد کے نظامس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس(نمس)میں کورونا کی روک تھام کے لئے تیار کئے گئے دیسی ٹیکہ کے انسانوں پر تجربہ کا آغاز ہوگیا۔روزبروز کورونا کے معاملات میں اضافہ پر عوام میں تشویش پائی جاتی ہے۔اسی کے پیش نظر بھارت بائیوٹیک کی جانب سے کورونا ٹیکہ کی تیاری کا کام کیاگیا ہے۔اس ٹیکہ کو ”کوویکسن“نام دیاگیا ہے۔اس ٹیکہ پر تمام کی نظر ہے۔اس کا انسانوں پر تجربہ کامیاب ہوتا ہے تو یہ ٹیکہ اس موذی مرض کی روک تھام کے لئے کافی سود مند ثابت ہوسکے گا۔نمس میں آج صحت مند افراد کا رجسٹریشن اس ٹیکہ کے تجربہ کے لئے شروع کیاگیا۔اس رجسٹریشن کے بعد ان افراد کے خون کے نمونے حاصل کئے گئے۔ان نمونوں کی مختلف انداز میں جانچ کی جائے گی اور اس کے نتائج کی بنیاد پر منتخب افراد کو اس دیسی ٹیکہ کا پہلا ڈوز دیاجائے گا

Post source : Urduleaks