August 14, 2020

چھاتی کے ایکسرے سے کورونا مرض کا پتہ لگایا جا سکتا ہے

چھاتی کے ایکسرے سے کورونا مرض کا پتہ لگایا جا سکتا ہے

حیدرآباد-8 جولائی( اردو لیکس) کورونا وائرس کے علامات سے متعلق ہر دن ایک نئی بات سننے اور دیکھنے میں آرہی ہے اب ایک نئی بات یہ سننے میں آئی ہے کہ چھاتی کے ایکس رے سے کورونا مرض کا پتہ لگایا جا سکتا ہے   گاندھی نگر آئی آئی ٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر کرشنا پرساد کی تحقیق میں اس بات کا پتہ چلا ہے کہ چیسٹ ایکسرے کے ذریعہ اس بات کا پتہ لگایا جا سکتا ہے کہ کورونا وائرس متاثر ہے یا نہیں۔کرشنا پرساد کی ٹیم نے مصنوعی ذہانت ( آرٹیفیشل انٹیلی جنس) پر مبنی ویب سائٹ HTTP: // covidxray.iitgn.ac.in/ تیار کی۔ کرشن پرساد نے کہا کہ اس ویب سائٹ پر  سینے کا ایکسرے اپ لوڈ کرنے سے کوویڈ 19 مرض میں مبتلا ہونے کا بنیادی اندازہ ہوگا۔ عام آدمی بھی اس ویب سائٹ سے استفاده کرسکتے ہیں۔

Post source : Urduleaks