August 14, 2020

شرابی بیوی نے شوہرکا گلا کاٹ دیا۔ متحدہ ضلع عادل آباد میں واردات

شرابی بیوی نے شوہرکا گلا کاٹ دیا۔ متحدہ ضلع عادل آباد میں واردات

کومرم بھیم آصف آباد8 جولائی (اردولیکس) ریاست تلنگانہ کے ضلع کومرم بھیم آصف آباد میں گھریلو مسئلہ پر جھگڑے کے بعد ایک بیوی نے حالت نشہ میں شوہر کا گلا کاٹ دیا۔پولیس نے کہا کہ ضلع کے رولاپہاڑ گاوں کے رہنے والے 42سالہ سرینواس اور اس کی بیوی سواپنا میں اکثر جھگڑے ہوا کرتے تھے۔ایک معمولی گھریلو مسئلہ پر سرینواس کی جانب سے کئے گئے جھگڑے کے بعد سواپنا نے برہمی میں نشہ کی حالت میں اپنے شوہر کا گلاکاٹ دیا۔واردات سے پہلے شوہر اور بیوی دونوں نے شراب پی تھی۔

Post source : urduleaks