August 14, 2020

8 پولیس والوں کے انکاونٹر کا ذمہ دار وکاس دوبے گرفتار

8 پولیس والوں کے انکاونٹر کا ذمہ دار وکاس دوبے گرفتار

اجین 9 جولائی (اردولیکس) اترپردیش کے کانپور میں 8 پولیس والوں کو فائرنگ میں ہلاک کرنے کے واقعہ میں ملوث اصل سرغنہ وکاس دوبے کو پولیس نے آج ریاست مدھیہ پردیش میں گرفتار کرلیا ۔ مدھیہ پردیش کے اجین میں اس کی گرفتاری عمل میں آئی ۔ وہ اجین کی مندر کے پاس ماسک لگاکر گھوم رہا تھا، مندر کے سکیوریٹی عملہ نے شبہ کی بنا پر اسے شناختی کارڈ دکھانے کو کہا جس پر وہ ان سے بحث پر اتر آیا اس اثنا میں پولیس وہاں پہنچ گئی اور اسے گرفتار کرلیا گیا۔ وہ ایک ہفتہ سے مفرور تھا اورپولیس اسے شدت سے تلاش کررہی تھی۔ اس دوران اس کے نیپال فرارہوجانے کی اطلاعات بھی ملی تھیں۔

Post source : Urduleaks