August 14, 2020

ڈاکٹرس کی تنظیم ڈیراور پی ایس ایف کے تعاون سے کووڈ،کروناکے مریضوں کے لئے ڈاکٹرس سے فون پر مفت آن لائن مشاورت کی سہولت

ڈاکٹرس کی تنظیم ڈیراور پی ایس ایف کے تعاون سے کووڈ،کروناکے مریضوں کے لئے ڈاکٹرس سے فون پر مفت  آن لائن مشاورت کی سہولت
حیدرآباد 9جولایی/ڈاکٹرس کی تنظیم ڈیراور پروفیشنلس سولیڈاریٹی فورم پی ایس ایف کے زیراہتمام آج جماعت اسلامی ہند عظیم تر حیدرآباد کے دفتر واقع آصف نگر پر ایک پریس میٹ کا انعقاد عمل میں آیا،جسمیں ڈاکٹرس کی تنظیم ڈیراور پروفیشنلس سولیڈیریٹی فورم پی ایس ایف کے تعاون و ا شتراک سے کووڈ، کروناکے متاثرین کے لئے آن لائن مفت کنسلٹیشن کے علاوہ نفسیاتی طور پر پریشان افراد کے لئے ڈاکٹر ہیلپ لائن کا آغاز عمل میں لایا گیا۔کووڈ، کروناسے متاثرہ مریض اس لنک https://psf-india.org/covidapp/کے زریعہ فارم  پر تفصیلات آن لائن داخل کریں بعد ازاں ڈاکٹر خود بذریعہ فون مریض سے رابطہ کرتے ہوئے انکی رہنمائی کریں گے،اور دوائیں اور مشورہ مفت تجویز کریں گے۔یہ سہولت صرف کروناکے مریضوں کے لئے ہوگی۔اسکے علاوہ جماعت اسلامی ہند حیدرآباد، جی آئی او اور ڈیر کے تعاون و اشتراک سے پانچ معروف ماہر نفسیات کی خدمات حاصل کی گئیں ہیں اورسایئک سپورٹ انڈیاکا قیام عمل میں لایا گیا ہے جہاں روزانہ شام پانچ بجے تا رات نو بجے تک ان فون نمبرات  7893252060   8317677247  پر ہیلپ لائن سہولت دستیاب رہیگی۔ نفسیاتی طور پر پریشان حال افراد متعینہ اوقات میں بذریعہ فون ماہر نفسیات کی رائے حاصل کرسکتے ہیں۔ناظم شہر جماعت اسلامی ہند حیدرآباد حافظ محمد رشاد الدین نے عوام الناس سے ان سہولیات سے استفادہ کرنے کی اپیل کی ہے۔پریس میٹ کے موقع پرڈیر کے ذمہ دارن ماہر امراض قلب،ڈاکٹر سمیع الزماں، ماہر امراض شش ڈاکٹر عاطف اسماعیل کے علاوہ  پروفیشنلس سولیڈاریٹی فورم کے صدر جناب محمد عبد الجبار،انجینیئرمحمد اعظم علی بیگ،سیکریٹری جماعت اسلامی ہند حیدرآباد ودیگرموجود تھے۔

Post source : Urduleaks