August 14, 2020

رشوت معاملہ۔ شاہ آباد کے دو پولیس عہدیدار اے سی بی جال میں

رشوت معاملہ۔ شاہ آباد کے دو پولیس عہدیدار اے سی بی جال میں

حیدرآباد 9 جولائی (اردولیکس)  محکمہ انسداد رشوت ستانی کے عہدیداروں نے تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کے شاہ آباد پولیس اسٹیشن سے وابستہ ایک انسپکٹر اور ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو رشوت کے مبینہ معاملہ میں حراست میں لے لیا۔انسپکٹر شنکرئیایادو،اے ایس آئی راجندر  نے اراضی کے ایک معاملہ کو حل کرنے کے لئے ایک شخص سے 20ہزار روپئے رشوت طلب کی تھی۔اس سلسلہ میں شکایت کے بعد اے سی بی کے عہدیداروں نے ایک معاملہ درج کرکے ان دونوں کو جال بچھاکر حراست میں لے لیا۔اے سی بی کے عہدیدار،پولیس اسٹیشن کی بھی تلاشی لے رہے ہیں۔

Post source : Urduleaks