August 14, 2020

پیرول پر رہا ہونےوالے شخص نے بیوی کا قتل کرکے خودکشی کرلی

پیرول پر رہا ہونےوالے شخص نے بیوی کا قتل کرکے خودکشی کرلی

سنگاریڈی 9 جولائی (اردولیکس) قتل کے معاملہ میں عمر قید کی سزا کاٹنے والے ایک شخص نے پیرول پر رہائی کے بعداپنی بیوی کا قتل کردیا اور بعد ازاں خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں کل شب پیش آیا۔پولیس نے بتایا کہ 33سالہ شنکر متوطن سنگاریڈی جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا تھا۔اس نے پیرول پر رہائی کے بعد نارائن ریڈی کالونی میں اپنی بیوی 30سالہ ساوتری کا قتل کردیا اور پھر بعد ازاں خودکشی کرلی۔اس کو 2017میں سنگاریڈی کورٹ نے قتل کی واردات کے سلسلہ میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔یہ قتل کی واردات2013میں ہوئی تھی۔وہ حال ہی میں پیرول پر رہا ہوا تھا۔بیوی کے قتل کے پس پردہ وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

Post source : urduleaks