August 14, 2020

گینگسٹر وکاس دوبے انکائونٹر میں مارا گیا

گینگسٹر وکاس دوبے انکائونٹر میں مارا گیا

کانپور -10 جولائی ( اردو لیکس) کانپور کا گینگسٹر وکاس دوبے پولیس انکائونٹر میں مارا گیا ۔مدھیہ پردیش میں جمعرات کے روز ایک مندر سے اسے گرفتار کرتے ہوئے اترپردیش اسپیشل ٹاسک فورس کے حوالے کیا گیا تھا بتایا گیا ہے کہ کہ یو پی کی اسپیشل فورس انتہائی سخت سیکورٹی میں وکاس دوبے کو اجین سے کانپور لا رہی تھی اس دوران جمعہ کی ابتدائی ساعتوں میں اسپیشل ٹاسک فورس کی ایک گاڑی سڑک حادثہ کا شکار ہوگئی ۔بررا پولیس اسٹیشن کے علاقہ کے پاس  حادثہ میں کار پلٹ گئی ہے۔ جو کار حادثے کا شکار ہوئی اس میں گینگسٹر موجود تھا کار میں سوار دیگر پولیس جوان زخمی ہوگئے اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وکاس دوبے نے وہاں سے فرار ہونے کی  کوشش کی بتایا گیا ہے کہ اس نے پولیس کی ریوالور چھین رکھی تھی قافلے میں شامل دیگر گاڑیوں میں سوار پولیس نے گینگسٹر کا تعاقب کرتے ہوئے اس کا انکائونٹر کردیا ۔جس میں وہ مارا گیا ۔اطلاعات کے مطابق، وکاس دوبے کی نعش کو انکاونٹر کے بعد ہیلٹ ہاسپٹل میں رکھا گیا ہے

Post source : Urduleaks