August 14, 2020

کورونا کے شبہ میں خودکشی۔ موت کے بعد ٹیسٹ رپورٹ میں ہوا یہ خلاصہ….

کورونا کے شبہ میں خودکشی۔ موت کے بعد ٹیسٹ رپورٹ میں ہوا یہ خلاصہ….

کرنول 10 جولائی (اردولیکس)کورونا کے خوف سے ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ ریاست آندھراپردیش کے ضلع کرنول میں پیش آیا۔ قدیم کرنول کے وی آر گارڈن سے تعلق رکھنے والے 46 سالہ شخص کی طبعیت خراب تھی۔ اسے ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا،کورونا کے شبہ میں اس کا ٹیسٹ کروایا گیا۔ آج وہ اوراس کے ارکان خاندان ہاسپٹل کے میں ہی تھے ابھی رپورٹ نہیں آئی تھی کہ وہ شخص نہا کرآنے کے بہانے ہاسپٹل سے گھر پہنچا اوراس نے پھانسی لےلی۔ بعد ازاں اس کی رپورٹ نیگیٹو آئی وہ کورونا سے متاثرنہیں تھا۔

Post source : urduleaks