August 14, 2020

اسکول فیس معاف کرنے کی درخواستوں پرسماعت سے سپریم کورٹ کا انکار

اسکول فیس معاف کرنے کی درخواستوں پرسماعت سے سپریم کورٹ کا انکار

نئی دہلی 10 جولائی (اردولیکس) سپریم کورٹ نے کورونا وائرس کے پیش نظرلاک ڈاؤن کے تناظرمیں ملک بھرکے پرائیویٹ اسکولس کو تین ماہ کی فیس معاف کرنے سے متعلق ہدایت دینے کی خواہش کرتے ہوئے داخل کی گئی درخواست پرسماعت سے انکار کردیا۔عدالت نے درخواست گزاروں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی شکایتیں متعلقہ ریاستوں کے ہائی کورٹس کے سامنے رکھیں۔ چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے ، جسٹس آر سبھاش ریڈی اور جسٹس اے ایس بوپنا پرمشتمل ڈویژن بنچ نے سشیل شرما اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اسکولوں کی فیسوں کے معاملہ کو متعلقہ ریاستوں کی ہائی کورٹس سے رجوع کیا جانا چاہئے۔ یہ درخواستیں دہلی ، مہاراشٹر ، اترکھنڈ ، ہریانہ ، گجرات ، پنجاب ، اڈیشہ ، راجستھان اور مدھیہ پردیش کی گارجین ایسوسی ایشن کی جانب سے داخل کی گئی تھی۔ درخواست میں اپریل،مئی اور جون کی فیس کی معافی کے احکامات دینے اور ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران کے فیس ڈھانچہ اور کلیکشن کو کنٹرول کرنے کیلئے ایک طریق کار وضع کرنے کی ہدایت دینے کی عدالت عظمی سے اپیل کی گئی تھی ۔

Post source : urduleaks