August 14, 2020

ہندوستان میں مزید دو نئے آم امبیکا اور ارونیکا کی دریافت

ہندوستان میں مزید دو نئے آم امبیکا اور ارونیکا کی دریافت

حیدرآباد -10 جولائی ( اردو لیکس)  فی الحال ہندوستان میں آم کا سیزن ختم ہونے جا رہا ہے ایسے وقت پھلوں کا بادشاہ کہلانے والے آم کے شائقین کے لئے ایک خوشخبری ہے ہندوستانی سائنسدانوں نے ملک میں دو نئے اقسام کے آم دریافت کیے ہیں جن کے نام امبیکا اور ارونیکا ہیں سینٹرل  ہارٹیکلچر انسٹی ٹیوٹ لکھنؤ نے آم کی ہائبرڈ اقسام  امبیکا اور ارونیکا کو دریافت کیا ہے جو خوبصورت رنگوں اور ذائقہ کی وجہ سے سب کو پسند آئیں گے ۔ سرخ رنگ کا پھل ہونے کی وجہ سے سب کی توجہ انہی کی طرف جاتی ہے۔ لکھنؤ کے انسٹی ٹیوٹ میں آم دریافت کرنے والے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ دو نئے ام دیکھنے میں خوبصورت ہیں ہی، یہ کھانے میں مزیدار ہونے کے ساتھ ساتھ تغذیہ سے بھی بھرپور ہیں۔ ارونیکا مٹھاس اور وٹامن اے کے علاوہ کینسر مخالف عناصر جیسے منگیفیرن اور لیوپیاول سے بھی مالا مال ہے۔ ارونیکا کے پھل پائیدار ہوتے ہیں اور اوپر سے خراب ہونے کے بعد بھی ان کا اندر کے ذائقہ پر کوئی برا اثر نہیں پڑتا ہے۔ان دونوں اقسام کو ملک کے مختلف آب و ہوا والے علاقوں میں لگانے کے بعد پایا گیا کہ انھیں زیادہ تر جگہوں پر کامیابی کے ساتھ اگایا جاسکتا ہے۔ پھل دینے کی وجہ سے پودے کا سائز ہر سال چھوٹا ہوتا ہے امبیکا اور ارونیکا  آم تھوڑی سی جگہ میں بھی لگائے جاسکتے ہیں ان آم کے بارے میں سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس کو ملک کی کسی بھی ریاست میں لگایا جاسکتا ہے۔ اور یہ کم جگہ میں بھی لگائے جا سکتے ہیں یہاں تک کے گھروں پر بھی آم کے پودے لگا سکتے ہیں امبیکا اور ارونیکا قسم کے آم تھوڑی سی جگہ میں بھی لگائے جاسکتے ہیں

Post source : Urduleaks