August 14, 2020

ملک میں کورونا کے ریکارڈ کیسس

ملک میں کورونا کے ریکارڈ کیسس

نیی دہلی 10 جولائی (اردولیکس)  ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 26،506  کیسز سامنے آئے جو اب تک کا ریکارڈ ہے۔مرکزی وزارت برائے صحت کی جانب سے جمعہ کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 26،506 نئے کیسز سامنے آئے ہیں  جس سے کورونا متاثرین کی تعداد 7،93،802 ہو گئی ہے۔ وائرس کے تیزی سے بڑھ رہے کیسز کے درمیان راحت کی بات یہ ہے کہ اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے اور اس دوران 19،135 مریض صحت یاب ہوئے۔مجموعی طورپر تاحال 4،95،513 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں ۔ فی الوقت ملک میں کورونا انفیکشن کے 2،76،685 ایکٹو کیسز ہیں۔ ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 475 ہلاکتوں سے مرنے والوں کی تعداد 21،604 ہوگئی ہے۔

کورونا وبا سے سب

Post source : Urduleaks