August 14, 2020

لندن میں مسلم خاتون ڈاکٹر کی خدمات کے چرچے

لندن میں مسلم خاتون ڈاکٹر کی خدمات کے چرچے

نئی دہلی -11 جولائی ( اردو لیکس)بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والی مسلم ڈاکٹر ڈاکٹر فرزانہ حسین کی خدمات کی گزشتہ ایک ہفتہ سے لندن میں کافی چرچے چل رہے ہیں کورونا کے مریضوں کا علاج کرنے والی مسلم ڈاکٹر کی تصویر کو لندن کے پیکاڈیلی سرکس کے سب سے بڑے بورڈ پر آویزاں کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے  وہ اور دیگر ڈاکٹرس کورونا وائرس کی  وبا میں  اہم جنگ لڑ رہی ہیں ڈاکٹر فرزانہ حسین ، جو ایک برطانوی بنگلہ دیشی جنرل پریکٹیشنر ہیں ، جو لندن کے نیشنل ہیلت سروس  کے عملے میں سے ایک ہے کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لندن کی حکومت نے  اس ہفتے وسطی لندن میں عالمی مشہور پکاڈیلی لائٹس سمیت بس اسٹاپس ، سڑک کے کنارے کے بل بورڈز اور پیدل چلنے والوں کے علاقوں فٹ پاتھ پر ان کے تصاویر کو برطانیہ بھر میں دکھایا جارہا ہے۔ڈاکٹر فرزانہ کے تصاویر پر مبنی ہورڈنگ، لگائے ۔ این ایچ ایس کی 72 ویں یوم تاسیس  کے موقع پر  کورونا وائرس  کے خلاف کام کرنے والے ڈاکٹرس کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے لندن کے نیوہم میں پروجیکٹ سرجری میں کام کرنے والی ڈاکٹر فرزانہ حسین نے لندن میں جنرل پریکٹس ایوارڈز 2019 میں جنرل پریکٹیشنر  کا ایوارڈ جیتا تھا۔

Post source : Urduleaks