August 04, 2020

حیدرآباد میں آکسیجن سلنڈرس کی غیرقانونی فروخت

حیدرآباد میں آکسیجن سلنڈرس کی غیرقانونی فروخت

حیدرآباد11 جولائی(اردولیکس)کورونا وائرس کی وجہہ سے ان دنوں کئی مریضوں کو سانس لینے میں تکلیف کی شکایات کا سامنا ہے ایسے میں بعض افراد بھاری قیمت پرمیڈیکل آکسیجن سلنڈرس کی بلیک مارکٹنگ کررہے ہیں۔میڈیکل آکسیجن سلنڈرس کی ذخیرہ اندوزی اور ان کی غیر قانونی فروخت کے خلاف سٹی پولیس حیدرآباد نے کارروائی شروع کردی ہے۔شہرمیں کوویڈ19کے اسپتالوں کے لئے سلنڈرس کی کمی کی اطلاعات کے بعد یہ کارروائی شروع کی گئی ہے۔جمعہ کی شب ٹاسک فورس ویسٹ زون نے گولکنڈہ علاقہ کے ایک مکان پر چھاپہ مارتے ہوئے 24آکسیجن سلنڈرس ضبط کئے۔ڈی سی پی ٹاسک فورس پی رادھا کرشنا نے کہا کہ ڈرگس کنٹرول اتھاریٹی اورکنٹرولر ایکسپلوسیوز کی جانب سے جاری کئے جانے والے لائسنس کے بغیر یہ شخص کاروبار کررہا تھا۔اس شخص کے خلاف گولکنڈہ پولیس اسٹیشن میں ایک معاملہ درج کرلیاگیا۔ اس دوران حکومت کی جانب سے بلیک مارکٹنگ کرنے والوں کے سخت کاروائی کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

Post source : urduleaks