August 14, 2020

کرناٹک میں 4 افراد کا بیدردی سے قتل۔2 خواتین بھی شامل

کرناٹک میں 4 افراد کا بیدردی سے قتل۔2 خواتین بھی شامل

بنگلور 11 جولائی (اردولیکس) ریاست کرناٹک میں 4 افراد کا اجتماعی طورپربے دردی سے قتل کردیا گیا۔ یہ واردات رائچورضلع کے سندانورمیں پیش آئی۔ مہلوکین کی شناخت 55 سالہ ساوتراماں،38 سالہ سری دیوی،35 سالہ ہنومیش اور33 سالہ ناگاراجو کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات میں اس بات کا پتہ چلا ہے کہ لومیرایج کے معاملہ میں دو خاندانوں کے درمیان ہوئے جھگڑے میں 4 افراد کا مہلک ہتھیاروں سے حملہ کرکے قتل کردیا گیا ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظارہے۔

Post source : urduleaks