August 14, 2020

سالگرہ میں تلوار سے کیک کاٹنے پر جگتیال میں 7 نوجوانوں کے خلاف کیس درج

سالگرہ میں تلوار سے کیک کاٹنے پر جگتیال میں 7 نوجوانوں کے خلاف کیس درج
Photo Credit To Courtesy : ABN


جگتیال-12 جولائی ( اردو لیکس) جگتیال ضلع میں سالگرہ کے موقع پر تلوار سے کیک کاٹنے والے نوجوان اور اس کے دیگر ساتھیوں کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں پیش آیا ۔جس کے بعد گلہ پلی پولیس نے 7 نوجوانوں کے خلاف معاملہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق 26سالہ نوجوان پرشانت گوڑ نے 2جولائی کو اپنی سالگرہ منائی۔اس نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر تلوار سے کیک کاٹا۔یہ واقعہ 2جولائی کو پیش آیا تاہم اتوار کو یہ معاملہ اُس وقت منظر عام پر آیا جب گوڑکی جانب سے تلوار سے کیک کاٹنے کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔بعض نوجوانوں نے اس پر پولیس کو توجہ دلائی جس پر پولیس نے کیس درج کرلیا۔اور تحقیقات شروع کردی ۔

Post source : Urduleaks