August 14, 2020

روس کا ویکسین دنیا کا پہلا کورونا ویکسین ثابت ہوگا!

روس کا ویکسین دنیا کا پہلا کورونا ویکسین ثابت ہوگا!

حیدرآباد-12 جولائی( اردو لیکس) دنیا بھر کے عوام کورونا وائرس ویکسین کا بے تابی سے انتظار کررہے ہیں۔ہندوستان کے علاوہ 50 سے زائد  ممالک میں 150 ویکسین کی تیاری کا کام جاری ہے ایسے وقت میں روس دنیا کے لئے ایک خوشخبری لے کر آیا۔ روس کی سچینو میڈیکل یونیورسٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی جانب سے تیار کردہ کورونا ویکسین کا انسانی تجربہ مکمل ہوگیا ہے اور انتہائی کامیاب رہا ۔یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ، وڈیم تاراسو نے کہا کہ سچینو میڈیکل یونیورسٹی میں کورونا ویکسین کا تجربہ کامیابی کے ساتھ مکمل کیا۔  18 جون کو روس کے یونیورسٹی میں گیریئل انسٹی ٹیوٹ آف ایپیڈیمیولوجی اور مائکروبیولوجی کی جانب سے تیار کردہ  ویکسین کا انسانوں پر تجربہ شروع کیا گیا تھا۔ ویکسین کے کلینیکل ٹرائل میں حصہ لینے والے والینٹرس کی ایک ٹیم چهارشنبه کو ڈسچارج ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ والینٹرس کی دوسری ٹیم پر بھی ویکسین کا تجربہ کیا گیا یہ ٹیم20 جولائی کو ڈسچارج ہونے والی ہے 

Post source : Urduleaks