August 14, 2020

کورٹلہ کے نوجوان نے بحرین میں خودکشی کرلی

کورٹلہ کے نوجوان نے بحرین میں خودکشی کرلی

کورٹلہ -14 جولائی ( اردو لیکس)  کورٹلہ کے ایک نوجوان نے بحرین میں خودکشی کرلی۔ جس کی شناخت 25 سالہ  نوین کے طورپر کی گئی ہے جو ضلع جگتیال کے کورٹلہ منڈل کے وینکٹ پورم کا رہنے والا تھا۔وہ جاریہ سال 8فروری کو روزگار کے سلسلہ میں بحرین گیا تھا۔وہ وہاں رائل کمپنی میں کام کررہا تھا۔اس نے پیر کی شام پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔اس نے انتہائی اقدام سے پہلے اپنے والدین کو وائس مسیج کرتے ہوئے اس کی موت پر فکر مند نہ ہونے کی خواہش کی۔اس نوجوان نے اپنے اس آڈیوپیام میں کہا کہ وہ کام کرنے سے راہ فرار ہونے کے لئے خودکشی نہیں کررہا ہے بلکہ وہ زندگی میں دلچسپی نہیں رکھتا اسی لئے وہ یہ انتہائی اقدام کررہا ہے۔اس نے کہاکہ اس کی آخری رسومات بحران میں ہی ادا کی جاسکتی ہیں کیونکہ اس کی لاش ہندوستان لانا ممکن نہیں ہے۔اس نے اپنی ماں سے خواہش کی کہ وہ اس کی بہنوں اوروالد کا خیال رکھے۔ایک سال پہلے نوین ایک لاکھ 20ہزار روپئے ادا کرتے ہوئے دبئی پہنچا تھا اور کچھ عرصہ کے بعد واپس ہوگیا۔اس کے والدین نے اس کو بعد ازاں بحرین بھیجاتھا۔

Post source : Urduleaks