August 14, 2020

سیکریٹریٹ میں نظام کا خزانہ – تحقیقات کرنے ریونت ریڈی کا مطالبہ

سیکریٹریٹ میں نظام کا خزانہ – تحقیقات کرنے ریونت ریڈی کا مطالبہ

حیدرآباد -14 جولائی ( اردو لیکس)  تلنگانہ کانگریس کے کارگزار صدر و رکن پارلیمنٹ ریونت ریڈی نے کہا کہ سیکریٹریٹ میں نظام کا خزانہ ہے اس طرح کی اطلاعات اخبارات اور میڈیا میں بھی آئیں تھیں ۔اور چیف منسٹر چندرشیکھراو نے آدھی رات کو سیکریٹریٹ کی قدیم عمارت کو منہدم کرنے کا کام شروع کیا اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ خزانہ کے لئے ہی آدھی رات کو کاروائی شروع کی گئی ۔ریونت ریڈی نے کہا کہ سیکریٹریٹ کے جی بلاک کے نیچے خزانہ ہے اور وہاں ایک سرنگ بھی ہے لیکن حکومت ہر کام کو راز میں رکھ رہی ہے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے کہا کہ محکمہ آثار قدیمہ کی نگرانی میں کھدائی کرنے کا مطالبہ کیا اور ہائی کورٹ سے درخواست کی کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کرے ۔

Post source : Urduleaks