August 14, 2020

یشودھا اور کمس ہاسپٹل کے خلاف کیا کاروائی کی گئی؟

یشودھا اور کمس ہاسپٹل کے خلاف کیا کاروائی کی گئی؟

حیدرآباد -14 جولائی ( اردو لیکس)  تلنگانہ ہائی کورٹ نے کارپوریٹ ہاسپٹلس کی جانب سے کورونا وائرس کے مریضوں سے لاکھوں روپے لوٹنے کے واقعہ پر شدید برہمی ظاہر کی ہے اور حکومت سے دریافت کیا کہ کورونا کے علاج کے لئے 4 لاکھ روپے سے زائد فیس وصول کرنے والے یشودھا اور کمس ہاسپٹل کے خلاف کیا کاروائی کی گئی ۔عدالت نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ریاست کو جو اختیارات دیئے ہیں اس کے تحت کارپوریٹ ہاسپٹلوں پر کنٹرول کیا جائے اور پرائیویٹ لیابس میں زائد فیس وصول کرنے سے روکا جائے ۔کاروائی کی تفصیلات 27 جولائی تک عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت دی ۔

Post source : Urduleaks