October 24, 2020

بالی ووڈ اداکارہ ممتا کلکرنی پربنے گی فلم

بالی ووڈ اداکارہ ممتا کلکرنی پربنے گی فلم

ممبئی 18 جولائی (اردولیکس) 1990 کی گلیمرکوئن ممتا کلکرنی کی زندگی پرمبنی بائیوپک بنے گی۔ اداکارہ جس نے کرن ارجن، سب سے بڑا کھلاڑی جیسی کئی فلموں میں کام کرتے ہوئے شائقین کے دلوں میں اپنی جگہ بنائی ۔ چند سال قبل اداکارہ نے وکرم گوسوامی سے شادی کی اورشادی کے بعد وہ کینیا منتقل ہوگئیں۔ سال 2016 میں اداکارہ اوران کے شوہرکو تھانے پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتارکیا تھا۔ زرائع کے مطابق اس فلم میں اداکارہ سے لے کرڈرگ ڈیلرتک کی ان کی کہانی اس فلم میں دکھائی جائے گی۔ فلمساز نکھل دویویدی یہ فلم بنائیں گے۔ ممتا کلکرنی کا رول کون کرے گا یہ بات ابھی صاف نہیں ہوئی ہے۔

Post source : urduleaks