August 05, 2020

نہانے کے دوران خاتون کی ویڈیوگرافی۔ ویڈیو واٹس ایپ گروپس میں پوسٹ

نہانے کے دوران خاتون کی ویڈیوگرافی۔ ویڈیو واٹس ایپ گروپس میں پوسٹ

منچریال 22 جولائی (اردولیکس) باتھ روم میں نہانے والی خاتون کا ویڈیو بنا کراسے سب کو دکھانے کی دھمکی دینے والے آٹوڈرائیورکے خلاف کیس درج کرلیا گیا ہے۔ یہ شرمناک واقعہ ریاست تلنگانہ کے ضلع منچریال میں پیش آیا۔ موضع سورارم سے تعلق رکھنے والے مدھونے مقامی خاتون کا نہانے کے دوران سیل فون کے ذریعہ خفیہ ویڈیو بنایا اوراسے سب کو دکھانے کی دھمکی دیتے ہوئے بلیک میل کرکے خاتون کا جنسی استحصال کیا۔ عصمت ریزی کے بعد ملزم نے ویڈیو واٹس ایپ گروپس میں پوسٹ کیا جس پرخاتون پولیس سے رجوع ہوئی اورپولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Post source : urduleaks