August 05, 2020

ہاسپٹل میں کورونا متاثرہ کے ریپ کی کوشش ڈاکٹرگرفتار

ہاسپٹل میں کورونا متاثرہ کے ریپ کی کوشش ڈاکٹرگرفتار

علی گڑھ 23 جولائی (اردولیکس)علی گڑھ کے ایک ڈاکٹرکو پولیس خلاف کورونا متاثرہ لڑکی کی عصمت ریزی کی کوشش کے الزام میں گرفتارکیا ہے۔ دین دیال ہاسپٹل میں زیرعلاج کورونا سے متاثرہ 25 سالہ لڑکی کے ریپ کی کوشش کا ڈاکٹرپرالزام ہے۔ خاتون کی شکایت پرپولیس نے کیس درج کرکے ڈاکٹرکے خلاف کاروائی کی ہے۔ سپرنٹنڈنٹ کرائم اروند نے میڈیا کو بتایا کہ ڈاکٹرکی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ واقعہ کی تحقیقات کیلئے ہاسپٹل کی جانب سے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو اس پورے معاملہ کی چھان بین کرے گی۔

Post source : Urduleaks