August 05, 2020

صرف 30 سکینڈ میں کورونا کی رپورٹ دینے والا ریاپڈ ٹیسٹ کٹ

صرف 30 سکینڈ میں کورونا کی رپورٹ دینے والا ریاپڈ ٹیسٹ کٹ
Photo Credit To Representative image

حیدرآباد-24 جولائی ( اردو لیکس)  صرف 30 سکنڈ میں کورونا وائرس کے مرض کا پتہ لگانے والے ریاپڈ ٹیسٹ کے کٹس کی تیاری کرنے کا ہندوستان نے اعلان کیا ہے اسرائیلی سائنس دانوں کے تعاون سے اس کٹس کو تیار کیا جائے گا ۔ دفاع اور صحت کے محکموں کے اسرائیلی سائنسدان چند دن میں ہندوستان میں کٹ کی تیاری کے لئے آرہے ہیں۔ ڈی آر ڈی وی او کے اشتراک سے ہندوستان میں تحقیق کرینگے۔ اسرائیلی سفیر رون مالکا نے کہا کہ اسرائیلی وزارت دفاع کی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ٹیم خصوصی پرواز پر نئی دہلی پہنچے گی۔ سائنس دانوں کی ٹیم کی قیادت ہندوستان کے اعلی سائنسدان کے وجے راگھوان کریں گے۔ اسرائیلی سائنسدان ڈی آر ڈی وی او سائنسدانوں کے ساتھ مل کر تحقیق کریں گے۔ رون نے کہا کہ انہیں اس مشکل وقت کے دوران ہندوستان کے ساتھ تعاون کرنے پر خوشی ہے جیسا پہلے کبھی نہیں ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک ایک ساتھ مل کر کام کریں گے تاکہ کم وقت میں پوری دنیا کو بہترین حل فراہم کیا جاسکے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیلی وزارت خارجہ اور خانگی کمپنیاں چند دن میں عطیہ کردہ وینٹیلیٹروں کو خصوصی طیاروں سے  لائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت نے ہندوستان کو وینٹیلیٹر برآمد کرنے کے لئے خصوصی اجازت دے دی ہے۔

Post source : Urduleaks