October 26, 2020

کووڈ سنٹرمیں 14 سالہ لڑکی کے ریپ کی کوشش۔ وائرس سے متاثرنوجوان کے خلاف کیس

کووڈ سنٹرمیں 14 سالہ لڑکی کے ریپ کی کوشش۔ وائرس سے متاثرنوجوان کے خلاف کیس

نئی دہلی 24 جولائی (اردولیکس) دہلی کے کووڈ کیرسنٹرمیں 14 سالہ لڑکی کے ریپ کی کوشش کا شرمناک واقعہ پیش آیا۔ چھترپورکوکووڈ کیرسنٹرمیں نابالغ لڑکی اوراس کے ارکان خاندان کو کورونا کے شبہ میں رکھا گیا ہے۔ تاخیر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق 15 جولائی کواسی سنٹرمیں رہنے والے 19 سالہ کورونا سے متاثرنوجوان نے اس وقت لڑکی کا ریپ کرنے کی کوشش کی جب وہ باتھ روم گئی ہوئی تھی اورنوجوان کا دوست اس منظرکو سیل فون میں قید کررہا تھا۔ لڑکی کی شکایت پرنوجوان اوراس کے دوست کے خلاف  مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Post source : urduleaks