October 30, 2020

سانیٹیزر کا زیادہ استعمال خطرناک!

سانیٹیزر کا زیادہ استعمال خطرناک!

نئی دہلی -25 جولائی ( اردو لیکس) وزارت صحت نے ایک  ایڈوائزری میں انتباہ دیا  ہے کہ ہاتھوں کو صاف کرنے والے سانیٹئزر کا زیادہ استعمال خطرناک ہے۔ وزارت صحت کے میڈیکل سروسز کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آر کے ورما نے کہا کہ ہم اپنی حفاظت کے لئے ماسک استعمال کرتے ہیں۔اور گرم پانی  پیتے ہیں البتہ ہاتھوں کو صاف کرنے کے معاملے میں کافی احتیاط برتیں۔ہاتھوں کو صاف رکھنے کے لئے سانیٹزر کا زیادہ استعمال  سے گریز کریں ۔سانیٹیزر کا زیادہ استعمال بیکٹیریا کو ختم کرسکتا ہے جو جلد کو تندرست رکھتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ کہ صابن اور پانی میسر ہونے پر سانیٹیزر کا استعمال نہ کریں ۔

Post source : Urduleaks