August 05, 2020

جویالوکاس جویلرس نے پرانے زیورات پر دیا بمپر آفر

جویالوکاس جویلرس نے پرانے زیورات پر دیا بمپر آفر

حیدرآباد -28 جولائی ( اردو لیکس) مشہور جیولری شوروم جویالوکاس نے موجودہ مارکیٹ کی قیمتوں پر سونے کے پرانے زیورات خریدنے کرنے کا بمپر آفر دیا ہے۔ ایسے وقت  جب سونے کی قیمتیں نئی ​​بلندیوں کو پہنچ رہی ہیں جویا لوکاس نے اپنے اسٹورس میں سب سے زیادہ قیمت پر سونا خریدنے  کا موقع فراہم کیا ہے۔ انتظامیہ نے کہا کہ وہ سونے کے پرانے زیورات کو چاہے وہ کسی بھی شو روم سے خریدے گئے ہوں اسے مارکیٹ قیمت پر خریدیں گے۔ پرانا سونا بیچنے کے بارے میں فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور گاہک کو اس کی زیادہ قیمت ملے گی۔ کے وائی سی سے مکمل طور پر شفافیت کے ساتھ رقم آر ٹی جی ایس کے ضوابط کے تحت منتقل کی جائے گی اور صارف کو شوروم میں طویل انتظار نہیں کرنا پڑےگا۔اس کے علاوہ ، جویالوکاس سونے کے پرانے زیورات کو اعلی قدر کے نئے سونے کے زیورات ڈیزائنوں کے ساتھ تبادلہ کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

Post source : Urduleaks