August 05, 2020

میرا بوائے فرینڈ تمہارا بھی خیال رکھے گا۔ دلہے کی بات سن کردلہن کے اڑ گئے ہوش

میرا بوائے فرینڈ تمہارا بھی خیال رکھے گا۔ دلہے کی بات سن کردلہن کے اڑ گئے ہوش

گنٹور28 جولائی (اردولیکس) شادی کے بعد جب دلہن کو پتہ چلا کہ اس کا این آرآئی شوہرہم جنس پرست ہے تواس کے ہوش اڑگئے۔ یہ واقعہ ریاست آندھراپردیش کے گنٹورکا ہے۔ اس سلسلے میں گنٹوراربن کے ایس پی امی ریڈی سے شکایت کی گئی ہے۔ امریکہ میں برسرخدمت نوجوان کی شادی گنٹورسے تعلق رکھنے والی لڑکی سے ہوئی۔ شادی کے بعد سے ہی وہ خرابی صحت کا بہانہ بنا کردلہن سے دوری بنائے ہوئے تھا۔ جب دلہن نے وجہہ دریافت کی تووہ ٹال مٹول سے کام لینے لگا تاہم جب دلہن نے دباو ڈآلا تودلہے نے حقیقت بیان کردی۔ اس نے بتایا کہ وہ ہم جنس پرست ہے اوراس کا امریکہ میں بوائے فرینڈ ہے۔ دلہے نے دلہن سے کہا کہ اس کا بوائے فرینڈ اس کا بھی خیال رکھے گا جس پردلہن کے ہوش اڑگئے اوراس نے اپنے ماں باپ کو سچائی بتادی۔ اس اثناء میں دلہا امریکہ واپس ہوگیا۔

Post source : urduleaks