August 13, 2020

کورونا سے متاثرہ خاتون نے ایمبولینس میں دیا بچے کو جنم

کورونا سے متاثرہ خاتون نے ایمبولینس میں دیا بچے کو جنم

سدی پیٹ-29 جولائی( اردو لیکس) کورونا سے متاثرہ خاتون نے ایمبولنس میں ہی بچہ کو جنم دیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے سدی پیٹ ضلع میں پیش آیا۔حاملہ خاتون کو 108ایمبولنس میں سدی پیٹ سے حیدرآباد منتقل کیاجارہا تھا۔ایمبولنس کے اسٹاف کے مطابق یہ خاتون جس کا تعلق حضورآباد سے ہے جو کوویڈ19سے متاثرپائی گئی۔اس کو حیدرآباد منتقل کیاجارہا تھا تاہم ایمبولنس اسٹاف شاہ میرپیٹ جانے والی روٹ پر سڑک کے کنارے ایمبولنس کو روکنے پر مجبور ہوگئے جہاں خاتون نے ایمبولنس میں صحت مند بچہ کو جنم دیا۔ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں اور ان دونوں کو حیدرآبادمنتقل کیاگیا۔

Post source : Urduleaks