August 13, 2020

نرمل ڈپو کی بس حادثہ کا شکار – ڈرائیور ہلاک مسافرین زخمی

نرمل ڈپو کی بس حادثہ کا شکار – ڈرائیور ہلاک مسافرین زخمی

حیدرآباد-30 جولائی( اردو لیکس)تلنگانہ آر ٹی سی کی بس میدک ضلع میں حادثے کا شکار ہوگئی ۔جس کے نتیجے میں بس ڈرائیور برسرموقعہ ہلاک ہوگیا جبکہ چار مسافر شدید زخمی ہوگئے ۔یہ حادثہ چهارشنبه کی آدھی رات کو میدک ضلع کے چیگنٹا بائی پاس روڈ کے قریب پیش آیا ۔جہاں نرمل ڈپو کی سوپر لیکژری بس رات 12 بجے کے بعد حیدرآباد کے جوبلی بس اسٹیشن سے نرمل کے لئے روانہ ہوئی تھی درمیان میں چیگنٹا بائی پاس کے قریب آر ٹی سی بس ایک کھڑی ہوئی لاری کو ٹکر دے دی جس کے نتیجے میں بس کے سامنے کا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور ڈرائیور کی مقام حادثہ پر ہی موت ہوگئی ۔جس کی شناخت 41 سالہ وشواناتھم کی حیثیت سے ہوئی ہے بس میں سوار چار مسافر بھی شدید زخمی ہوگئے-

Post source : Urduleaks