August 13, 2020

عادل آباد میں سڑک حادثہ – سب انسپکٹر جینت زخمی

عادل آباد میں سڑک حادثہ – سب انسپکٹر جینت زخمی

حیدرآباد -30 جولائی ( اردو لیکس)  عادل آباد کے جینت منڈل میں پیش آئے ایک حادثہ میں سب انسپکٹر پولیس زخمی ہوگئے ۔یہاں ملنے والی اطلاعات کے مطابق چھتیس گڑھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے دورے کے موقع پر ان کی سیکورٹی کے لئے جینت پولیس اسٹیشن سے وابستہ سب انسپکٹر وینکنا اسکارٹ کے طور پر قافلے میں تھے کہ گما کراس روڈ کے پاس اسکارٹ گاڑی کا ٹائر پھٹ پڑا اور گاڑی بے قابو ہوکر الٹ گئی جس میں سوار سب انسپکٹر زخمی ہوگئے ۔انھیں علاج کے لئے مہاراشٹر کے ایوت محل کے ہاسپٹل منتقل کیا گیا ہے ۔

Post source : Urduleaks